ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہاکہ حقیر صہیونی ریاست کو ملت فلسطین کے لئے شرط و شروط عائد کرنے کا موقع نہيں دینا چاہئے بلکہ مسلم امۃ کو اپنی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے شرطیں عائد کرنی چاہئیں۔ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے صہیونی حکام کو خبردار کیا کہ غزہ پر وحشیانہ حملے میں دنیا اس کا ساتھ نہیں دے گی اور اسے 22 روزہ جنگ اپنی ناکامی سے کہیں زيادہ بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے بھی تاکید کی ہے کہ امریکہ جس کے صہیونی ریاست کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات ہيں، غزہ میں صہیونی جرائم میں برابرکاشریک ہے اوریہ اقدامات علاقے میں ڈیموکریسی قائم کرنے کے مغربی ممالک کے دعوؤں سے کھلاتضاد رکھتے ہيں۔مقبوضہ فلسطین میں جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے فلسطینی عوام کے لئے امدادی سامان بھیجنے اوراظہارہمدردی کے لئے غزہ پٹی کادورہ کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبرصالحی نے فلسطینی رہنماؤں خالدمشعل اور رمضان عبداللہ سے ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی مانند اب بھی غزہ میں اپنے بھائیوں اوربہنوں کی ہرطرح کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے ۔ایران کے وزیرخارجہ نے جیبوتی میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں غزہ پرصہیونی فوج کے حملوں پرمذمتی بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے غزہ پرحملے کے سلسلے میں مغرب کے متضاد اقدامات پرتنقیدکی۔ایران کی پارلیمنٹ ميں خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اوراسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ کے نام خطوط بھیج کر اورپارلیمنٹ کے اسپیکرنے علاقے کے ملکوں کی پارلیمانوں کے سربراہوں سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے فلسطینیوں کی دلیرانہ جدوجہدکی حمایت اورغزہ کے دورے کااعلان کیا۔علاء الدین بروجردی نے غزہ پٹی پرصہیونی فوج کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مزیدکہاکہ غزہ میں موجودگی اس بات کاپیغام ہے کہ ایران کی عظیم قوم غزہ کے مظلوم عوام اوران مجاہدین کے ساتھ ہے جواپنی سرزمین کے دفاع میں صہیونی ریاست سے لڑ رہے ہيں۔ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطین، عالم اسلام کادھڑکتاہوا دل ہے کہاتمام اسلامی ممالک بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم کوغزہ کے عوام کاساتھ دیناچاہئے ۔ علاء الدین بروجردی نے امیدظاہرکی کہ مصری حکومت ایرانی وفد کوغزہ دورے کی اجازت دے دے گی کیونکہ اس وفد کی غزہ میں موجودگی اہم اثرات مرتب کرسکتی ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلی سطح پربھی بارہا اس بات پرتاکیدکی ہے کہ وہ استقامت کی مدد کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہيں کرے گا ۔۔۔۔۔۔/110
18 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 365913
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اسلامی ممالک سے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا مطالبہ کیاہے ۔